The news is by your side.

Advertisement

کاک پٹ میں ریحام خان کو سفر کرانے پر پائلٹ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی : ریحام خان کے لندن سے کراچی کے دوران کے پی کے سات سو اٹھاسی کے کاک پٹ میں جانے کاانکشاف ہوا ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد پائلٹ کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ابتدائی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ریحام خان قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے سات سو اٹھاسی کے کاک پٹ میں گئیں اور انہوں نے کچھ وقت کاک پٹ میں گزارا، جس کے بعد وہ واپس بزنس کلاس میں آ گئیں.

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے ریحام خان کا کاک پٹ میں جانا سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد پی آئی اے انتظامیہ متعلقہ پائلٹ کےخلاف مناسب ایکشن لے گی.

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان لندن سے کراچی کیلئے پرواز میں سوار ہوئیں تو پرواز کے اڑتے ہی کاک پٹ میں داخل ہو گئیں جہاں انہیں وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا اور انہوں نے اپنا بیشتر سفر کاک پٹ میں کیا اور لینڈ نگ سے قبل اپنی نشست پر واپس آ کر بیٹھ گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں