site
stats
پاکستان

میں پاکستان عمران خان کیلئے نہیں کام کرنے آئی تھی ،ریحام خان

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان عمران خان کیلئے نہیں کام کرنے آئی تھی، کسی بھی قسم کے مالی سمجھوتے کی خبریں بے بنیاد ہیں.

ریحام خان نے اےآروائی نیوز کے پروگرام “الیونتھ آور” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور عمران کے درمیان کوئی معاملات طے نہیں ہوئے، نہ پیسے کیلئے شادی کی اور نہ ہی طلاق پیسوں کیلئے لوں گی.

ریحام خان کا کہنا تھا کہ تاحال کسی پبلشر نے کتاب کے لئے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، آئی آر کے کے تحت فلمیں بناؤں گی یہ کام مؤخر نہیں کروں گی اور میری فلم کی شوٹنگ کا آغازجلد ہی ہوگا.

ریحام خان نے کہا کہ ذاتی زندگی میں جو کچھ بھی ہوا، اس کا اثر کام پر نہیں ہونے دونگی، میں پاکستان ہر صورت واپس آؤں گی، پاکستان میرا گھر ہے ، میری زندگی پاکستان میں ہے، میرے بچے بھی پاکستان میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، میں اور میرے بچے پاکستان سے پیار کرتے ہیں.

ریحام خان نے عمران خان تک پہنچنے کیلئے صحافت کو زینے کے طور پر استعمال کیا، عارف نظامی کا انکشاف

معروف صحافی عارف نظامی نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انکشاف کیا ہے خان صاحب کے ذہن میں یہ بات تھی کہ ریحام خان لوگوں سے پیسے لیتی ہیں، عمران خان ریحام کی سیاست میں حصہ لینے کے بھی مخالف تھے.

عارف نظامی نے بتایا عمران اورریحام کےدرمیان رابطہ دھرنے سے پہلے ہی شروع ہوچکا تھا،ریحام خان نے عمران خان تک پہنچنے کیلئے صحافت کو زینے کے طور پر استعمال کیا.

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شادی اور طلاق پر جہانگیر ترین سے مشورہ نہیں کیا، نہ ہی طلاق کے معاملے پر خان صاحب کی بہنیں شامل تھیں.

عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان میں مالی سمجھوتہ اب ہورہا ہے ، عمران اور ریحام خان کی شادی سے جمائمہ بھی خوش نہیں تھیں.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top