پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

عمران خان پر مبنی فلم کیلئے بالی ووڈ پروڈیوسر کی ریحام خان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مبنی فلم کیلئے بالی ووڈ پروڈیوسر راکیش اوپدھیا کی ریحام خان سے ملاقات ہوئی۔

راکیش اوپدھیا گزشتہ دنوں مختصر دورے پر پاکستان میں موجود تھے ، انہوں نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے گھر بنی گالہ میں ان کی اہلیہ ریحام خان سے ملاقات بھی کی۔

راکیش اوپدھیا بالی ووڈ کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ متعدد بالی ووڈ کی مشہور فلموں کو پروڈیوس  بھی کرچکے ہیں۔جس میں کھلاڑی 786، شوقین اور سردار جی شامل ہیں۔

- Advertisement -

راکیش اوپدھیا نے اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے ریحام خان سے ملاقات کی جس میں فلم کی لوکیشن ، کاسٹ اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے بھارتی فلموں کو بین الاقوامی مارکیٹ فروغ دینے اور باصلاحیت اور قابل احترام پاکستانی فلموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس خبر غلط طریقے سے پیش کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ پروڈیوسر عمران خان پر فلم بنانا چاہتے ہیں جس کے باعث انہوں نے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ مقامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے راکیش نے بتایاکہ وہ بالی ووڈ میں اپنے پارٹنرمعروف موسیقار و گلوکار ہمیش رشمیا کے ساتھ مل کرفلمیں پروڈیوس کرتے ہیں لیکن پاکستان میں فلمسازی کے حوالے سے شروع ہونے والے اس پروجیکٹ کو وہ خود اور پاکستان میں اپنے ایک دوست بابرشیخ کی مدد سے پروڈیوس کرینگے۔

انہوں نے ریحام خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایاکہ بہت ہی تسلی بخش ملاقات رہی ہے اوراس لیے ہم بہت جلداپنے پروجیکٹ پرکام شروع کرینگے، جو سب کے لئے حیران کن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں