اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سب سے بڑی سپورٹر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتی اورعمران خان کے کمرے کا ٹی وی خراب ہے، انہوں نے کہا کہ میں عملی طور پر پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہی ہوں اور لیتی رہوں گی۔ جس سے رشتہ جوڑ لیا اب اُس کا نظریہ میرا نظریہ ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے خود کو عمران خان کا سب سے بڑا فالوور قرار دےد یا، انتخابی جلسے میں خطاب کیلئے ہری پور روانگی سے قبل ریحام خان کا کہنا تھا کہ عملی طور پر انتخابی مہم کا آغاز بہت پہلے کرچکی ہوں اور اسے جاری رکھوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پنیاں میرا آبائی گاؤں ہے وہاں اپنے بھائی کو سپورٹ کروں گی۔ اپنے امیدوار کے لئے بھرپور مہم چلائیں گے۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش پر عمران خان کو اسمبلی جانے کا مشورہ نہیں دیں گی، جعلی ڈگری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتی اورعمران خان کے کمرے کا ٹی وی خراب ہے۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہری پور این اے انیس کی مہم میں حصہ لینے کا مقصد سیاست میں خواتین کو آگے لاناہے۔ ہماری سیاسی جماعتوں میں خواتین کے لئے ماحول موزوں نہیں بہت سی خواتین نے ماحول کی ہم آہنگی نہ ہونے کی شکایت کی۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کیا گیا تو آواز بلند کریں گی۔