ایک سال سے زائد عرصے تک مجھے بدنام کیا گیا، ریحام -
The news is by your side.

Advertisement

ایک سال سے زائد عرصے تک مجھے بدنام کیا گیا، ریحام

لندن : پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے ایک سال سےزائدعرصےتک مجھے بدنام کیا گیا اور دفاع کرنے والے خاموش رہے.

ریحام خان نے ٹوئٹر پر میڈیا کیخلاف ہرزاہ سرائی شروع کردی، سابقہ اینکر ریحام خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انکو ایک سال تک میڈیا پر بدنام کیاگیا اور لوگ خاموشی سےدیکھتے رہے.

ریحام خان نے بتایا کہ انھیں میڈیا پر چلنے والی خبروں پرخاموش رہنے کا مشورہ دیا گیا.

ریحام کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش میں رہتا ہے، جھوٹی خبریں پھیلا کر ایک دوسرے سے بازی لینے کی کوشش کرتا ہے.

ریحام خان نے پیرس حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل اس ہولناک سانحے کے متاثرین کیلئے بہت دکھی ہے، آخر ہم معصوم شہریوں کو تحفظ دینے میں کیوں ناکام ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں