The news is by your side.

Advertisement

ریحام خان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

برمنگھم : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ملالہ یوسفزئی سے برمنگھم میں ملاقات کی اور ملالہ کو نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد دی، ملاقات کے دوران ریحام نے لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ملالہ کی کوششوں کو سراہا.

ریحام کا کہنا تھا کہ ملالہ تمام خواتین کیلئے بہادری اور جرات کی مثال ہیں۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2012 کو ملالہ اسکول جانے کے لئے بس پر سوار ہوئی۔ ایک مسلح شخص نے بس روک کر اس کا نام پوچھا اور اس پر پستول تان کر تین گولیاں چلائیں ، جس میں ملالہ شدید زخمی ہوگئی تھی اور کئی روز تک بے ہوش رہی اور اس کی حالت نازک تھی۔ تاہم بعد میں ملالہ کو برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملالہ طالبان حملے کے بعد ایک عالمی آئیکون بن گئی.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں