منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ریحام رفیق کی دوست کی شادی میں پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ ریحام رفیق کی دوست کی شادی میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں ’امل‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ ریحام رفیق کی دوست کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے۔

اداکارہ پرانے گانے ’مہندی ہے رچنے والی‘ پر دوستوں کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔

ریحام رفیق کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پروفیشنل ڈانسر ہیں، پاکستان رقص کے بہت زیادہ مواقع نہیں کیونکہ فلمیں نہیں بن رہی ہیں اور لائیو شوز شاذ و نادر ہی منعقد کیے جاتے ہیں اس لیے اداکاری کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

وہ اکثر اپنی پرفارمنس کے کلپس اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

ریحام رفیق اس وقت ہٹ سیریل ‘پرورش’ میں ’امل‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں ساتھی اداکارہ عینا آصف اور ثمر جعفری ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم، شمیم ​​ہلالی، سعد ضمیر فریدی، نورے ذیشان، نذر الحسن، بختاور مظہر، حلیمہ علی، ارشد محمود، سمن انصاری اور ابوالحسن بھی شامل ہیں۔

پرورش کے ہدایت کار میثم نقوی ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے اور اسے ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں