پناما پیپرز‘ میری اورمحترمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے: رحمان ملک -
The news is by your side.

Advertisement

پناما پیپرز‘ میری اورمحترمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے: رحمان ملک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے پانامہ لیکس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بی بنیاد رپورٹ کا مقصد محترمہ شہید اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

پانامہ لیکس کی رپورٹ میں پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن بینظیربھٹو اورسابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا نام شامل ہے۔

رحمان ملک نے رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ اس قسم کی بے بنیاد رپورٹ کا مقصد محترمہ شہید اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پٹرولائن کمپنی جلاوطنی کے دنوں میں شروع کی تھی اور اسی دوران نقصان کی وجہ سےختم کردی گئی،پٹرولائن نے کبھی کسی شخص یا صدام حسین کی ریاست کو کسی بھی قسم کا کمیشن اقوام متحدہ کے قوانین کے برعکس ادا نہیں کیا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس قسم کی جعلی رپورٹ دوہزار چھ میں ایک اخبار میں شائع ہوچکی ہے جسے رد کیا گیا تھااوراب انڈین ایکسپریس کی ’’راء‘‘ کی لابی نے اس کو کاپی اور پیسٹ کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں