ہمارے دور میں کبھی پاکستان مخالف نعرے نہیں لگے،رحمن ملک -
The news is by your side.

Advertisement

ہمارے دور میں کبھی پاکستان مخالف نعرے نہیں لگے،رحمن ملک

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی بلوچستان میں بے چینی پھیلانے کا ماہر اور ماسٹر مائنڈ ہے،بھارت افغانستان ملکر پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں،یہ ”را“کا ایجنٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مردان میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کرنے پر فخر کیا ہے جب کہ بلوچستان سے بھارتی دہشت گرد پکڑا گیا لیکن ہمارے وزیراعظم نے اپنے ہونٹ سی رکھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ براہمداغ بگٹی بلوچستان میں بے چینی پھیلانے کا ماہر اور ماسٹر مائنڈ ہے،بھارت افغانستان ملکر پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں،یہ ”را“کا ایجنٹ ہے۔

یہ صرف پیپلز پارٹی کی حکومت تھی جس نے براہمداغ بگٹی کے بارے میں پارلیمنٹری کمیٹی کو پانچ گھنٹے تک بریفنگ دی اس بریفنگ میں اس بات کے مکمل اور ٹھوس ثبوت دیے تھے جس سے ثابت ہو گیا تھا کہ براہمداغ بگٹی بھارت سے ملا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کسی کو پاکستان مخالف بات کرنے کی ہمت نہیں تھی،کوئی میرا بھائی ہو،آپ کا بھائی ہو یا کسی سیاسی جماعت کا ہو کسی میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ پاکستان مخالف نعرے لگائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں