تازہ ترین

’میرے پاس تم ہو‘ کی عائشہ نے شادی کرلی

لاہور: اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرۂ آفاق ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائشہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اور ماڈل رحمت اجمل نے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا۔

پاکستانی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں انہیں اور دلہا کو عروسی ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شادی کے موقع پر اداکارہ اور اُن کے شوہر نے ایک ہی رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah)

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی البتہ انہوں نے انسٹاگرام پر مایوں کی تصاویر شیئر کیں۔

رحمت اجمل نے مایوں میں پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah)

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہر ۂآفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائشہ کا کردار ادا کرنے والی رحمت اجمل نے گزشتہ برس خاموشی سے منگنی کرلی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah)

اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ اداکارہ نے لاہور میں طیب سلیم نامی شخص کے ساتھ منگنی کی، جس کی تقریب کو سادہ اور مختصر رکھا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rehmat T. Saleem (@rehmatajmal)

Comments

- Advertisement -