بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کو ہوگی، وزیر اعظم خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس11 اور 12 ربیع الاول کوہوگی، کانفرنس میں عالمی اسکالرز کو مدعو کیا جائے گا ، وزیر اعظم خطاب کریں گے۔

تفسیلات کے مطابق وزیر اعظم سے عمران خان رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس کی انتظامی کمیٹی سے ملاقات کی، ملاقات میں نورالحق قادری، فواد چوہدری، فیصل جاوید،افتخار درانی موجود تھے۔

اس موقع پر رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ 2روزہ رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس11 اور 12 ربیع الاول کو ہوگی، کانفرنس میں عالمی اسکالرز کو مدعو کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے 7 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی تھی، جس میں رحمتہ اللعالمین ﷺکانفرنس کے انعقاد پر تنظیمی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی میں فوادچوہدری، نورالحق قادری، افتخاردرانی، فیصل جاوید اوربابراعوان شامل ہیں جبکہ عامر لیاقت اورعلی محمد خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عالمی رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس کا افتتاح کریں گے،فواد چوہدری

یاد رہے چند روز قبل وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا حکومت نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں وزارت اطلاعات نے محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں، عالمی رحمتہ ا للعالمینﷺکانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔

واضح رہے وزیرِاعظم عمران خان نے علماء ومشائخ کے ساتھ خود رابطے میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد دو روزہ ختم نبوت عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں امام کعبہ،جامعہ الازہرکے وائس چانسلر،شام کےمفتی سمیت عراق اورتیونس کے علمائےکرام شریک ہوں گے۔

دریں اثنا وزیرِاعظم نے وزیرِ مذہبی امور کے ساتھ ملاقات میں 12 ربیع الاوّل شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے بارہ ربیع الاول کے حوالےسے صوبوں کو ہدایات جاری کردیں تھیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پُر امن اسلام کے تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 2 روزہ ختمِ نبوّت عالمی کانفرنس میں علمائے اکرام حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے اجلاس میں ملک گیر مشائخ کانفرنس کا فیصلہ کیا ، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے، اعجاز چودھری کے مطابق کانفرنس جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی، جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں