دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی -
The news is by your side.

Advertisement

دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام دو روزہ رحمتُ الّلعالمین کانفرنس آج سے وفاقی دار الحکومت میں شروع ہو رہی ہے، کانفرنس میں شرکت کے لیے عالمی مذہبی اسکالرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ساقیٔ کوثر، رحمتُ الّلعالمین ﷺ کی آمد کا مہینہ ہے، حکومت کے زیرِ اہتمام دو روزہ کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے، پہلے روز وزیرِ اعظم عمران خان اور اختتامی سیشن سے صدر مملکت عارف علوی خطاب کریں گے۔

عراق سے ڈاکٹر عمار نقشوانی بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، عمار نقشوانی دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں میں کم عمر ترین مذہبی اسکالر ہیں۔

دنیا بھر سے علما، اسکالرز اور غیر ملکی وفود شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے، کانفرنس میں کُتبِ سیرت و نعت پر انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

عراق سے ڈاکٹر عمار نقشوانی بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، عمار نقشوانی دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں میں کم عمر ترین مذہبی اسکالر ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ڈاکٹر عمار کا استقبال کیا۔

عمار نقشوانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیعُ الاوّل کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم کی دعوت پر پاکستان آیا ہوں، اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کا پیغام دوں گا اور حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالوں گا۔


یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا 2 روزہ ختمِ نبوّت عالمی کانفرنس کرانے کا فیصلہ


دریں اثنا وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کانفرنس کی حتمی تیاریوں کے لیے تنظیمی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سمیت وزیرِ اعظم کے معاونینِ خصوصی افتخار درّانی اور زلفی بخاری شریک ہوئے۔

اجلاس میں رحمتُ الّلعالمین کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، وزیرِ اعظم کی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

خیال رہے کہ کانفرنس میں بھارت، ایران، سعودی عرب، مصر سمیت متعدد ممالک کے اسکالر شریک ہو رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں