The news is by your side.

Advertisement

رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کب ہوگا؟ طلبا کیلئے اہم خبر

لاہور: پنجاب بھر میں رحمت اللعالمینﷺاسکالر شپ پروگرام کا آج سے آغاز ہوگا ، جس میں طلبا آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کرا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت کا ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ، پنجاب بھر میں رحمت اللعالمینﷺاسکالر شپ پروگرام کا آج سے آغاز ہوگا ، جس کے تحت صوبے کے ہونہار و مستحق طلبہ کوا سکالر شپ دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے ، اس پروگرام کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺاسکالر شپ ذہین،ضرورت مند طلبہ کیلئےانقلابی قدم ہے، طلبہ آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کرا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺاسکالر شپ میں ہر سال اضافہ کیا جائے گا، طلبہ کے کوائف کی آن لائن تصدیق ہوگی اور وظیفہ بینکنک چینلز کے ذریعے طلبہ کو دیا جائے گا۔

یاد رہے نومبر 2020 میں عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہم نے ہر سال ماہ ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت العالمین ؐ سرکاری سطح پر منانے، یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمین ؐ چیئر کے قیام، فرنچ اور انگلش میں ڈاکومینٹریز بنانے اور 50 کروڑ روپے سالانہ سے “رحمت اللعالمین ؐ سکالرشپ” کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رسول کریمﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی ہر گزبرداشت نہیں کی جاسکتی، عالمی ادارے ایسے شرپسندانہ اقدامات روکنےکیلئے کردار ادا کرے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں