تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

شب برات پر بنائیں سوجی اور چنے کی دال کا حلوہ

عبادت ، مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت کی رات۔ملک بھر میں شب برات عقیدت واحترام سے منائی جائے گی، گھروں میں شب برأت کے حوالے سے نیاز کو خصوصی اہتمام ہوتا ہے، اس سلسلے میں سوجی ، چنے کا حلوہ اور دیگر میٹھے پکوان تیار کرنے کے علاوہ غریبوں میں کھانا بطور لنگر تقسیم کیا جاتا ہے۔

شب برات پر سوجی اور چنے کی دال کا حلوہ بنانے کی آسان تراکیب


چنے کی دال کا حلوہ


اجزا

چنے کی دال – 1 پاؤ

گھی – 1/2 پیالی

چینی –  1 پاؤ

چھوٹی الائچی – 3 عدد

کھویا-  1 پاؤ

بادام (باریک کٹے ہوئے ) – آدھا کپ

پستے – ایک چوتھائی کپ

ترکیب

دال کو 6 سے 8 گھٹنے پانی میں بھوگے کر رکھ دیجیے، اس کے بعد پانی نکال کر دال کو فوڈ پراسسر میں اچھی طرح پیس لیں پھر پسی ہوئی دال کو موٹی تہہ والے برتن میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور وقفے وقفے سے دودھ شامل کرتے ہوئے چمچہ ہلاتے رہیں۔

ایک بار جب دودھ بھاپ بننا شروع ہوجائے تو تیل، سبز الائچی اور حسب ذائقہ چینی شامل کر دیں۔

اب چمچ چلاتے رہیں اور اس وقت تک تیل شامل کرتے رہیں جب تک اس میں درست گاڑھا پن پیدا نہیں ہو جاتا، جیسے جیسے آپ اس آمیزے کو ہلاتے رہیں گے تو اس کا رنگ گولڈن براؤن میں تبدیل ہونا شروع ہو جائے گا۔

مسلسل چمچ چلاتے رہیں، ضرورت ہو تو مزید تیل بھی شامل کر لیں اور اس کے بعد آمیزے سے تیل آہستہ آہستہ اور بتدریج الگ ہونا شروع ہو جائے گا۔

چمچ کو اس وقت تک چلاتے رہیں جب تک تیل الگ نہیں ہو جاتا اور حلوے سنہری رنگ میں تبدیل نہیں ہو جاتا۔ حلوہ تیار ہونے کے بعد ٹرے میں پھیلا کر خشک میوے کے ساتھ سجا کر کر پیش کریں۔


سوجی کا حلوہ


اجزا

سوجی – ایک کپ

چینی – ایک کپ

پانی – 2 کپ

گھی یا کوکنگ آئل – حسب ضرورت

ترکیب

سوجی باریک چھلنی سے چھان کر صاف کر لیں، دیگچی میں پانی گرم کر کےاس میں بادام بھگو دیں اورھر ان کا چھلکا اتار کر با ریک کتر لیں۔

دیگچی میں گھی یا تیل ڈالیں اور اس میں ا لائچی کے دانے ڈال کر ہلکی آ نچ پر بھون لیں، جب الائچی کے دانے براؤن ہو جائیں تو اس میں سوجی ڈال کر بھونیں، بھوننے کے دوران چمچ برابر چلاتی رہیں تاکہ سوجی یکساں بھنے اور جلنے نہ پائے۔

جب سوجی کا رنگ ہلکا براؤ ن ہوجائے اور اس میں سے بھنی ہوئی سوجی کی خوشبو آنے لگے تو اس میں آدھا میوہ ڈال دیں اور چمچ سے ملالیں پھر اس میں چینی ڈال کر چمچ سے ہلائیں۔

جب چینی پگھلنے لگے تو اس میں تین پیالی پانی ڈال دیں اور تیز آ نچ پر پکائیں، جب پانی خشک ہو جائے اور حلوہ دیگچی کے کنا رے چھو ڑنے لگے تو دیگچی کو چو لہے سے اتار لیں۔

حلوہ تیار ہے، گرم گرم حلوہ نکال لیں اور بقایا میوہ جات ڈال کر گرم گرم پیش کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -