تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈبلیو ڈبلیو ای، ہیل اِن آ سیل، کون جیتا، کون ہارا؟

نیویارک: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی جانب سے ’ہیل اِن آ سیل‘ ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں یونیورسل چیمپئن رومن رینز (بگ ڈوگ) کو ٹائٹل کا چیلنج درپیش تھا، رومن نے اپنے کزن اوسو برادرز کو بھی نہ بخشا اور سپر مین پنچ سمیت اپنے مخصوص اسپیئر مار کر انہیں شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار رومن رینز رنگ میں دوبارہ واپس آتے ہی چھا گئے، بگ ڈوگ نے یونیورسل چیمپئن شپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ اپنے نام کرکے رنگ میں ڈھاک بٹھا دی، بگ ڈوگ نے حریف ریسلرز کی ایک نہ چلنے دی اور یورنیورسل ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

رومن رینز نے جیت کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فتح کی تصاویر ٹویٹ کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ یونیورسل ٹائٹل تھامے ہوئے حریف ریسلرز کی جانب دیکھ رہے ہیں، انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ان کے لیے، آپ کے لیے، ہمارے لیے، رنگ کا سردار۔‘

دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ ٹائٹل کے لیے ریسلر رینڈی اورٹن اور ڈریو میکنٹائر مدمقابل آئے، رینڈی اورٹن نے میکنٹائر کو جال سے نیچے پھینک کر چیمپئن شپ ٹائٹل سے محروم کردیا۔

’منی ان دی بینک‘ بریف کیس کا مقابلہ دی مز نے جیت لیا، مز کی کامیابی کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ وہ بریف کیس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی بھی وقت رومن رینز کو چیلنج دے سکتے تھے چاہے رومن اس وقت ایک فائٹ جیت کر تھکے ہوئے ہی کیوں نہ ہوں۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کا ٹائٹل بوبی لیشلے لے اُڑے، لیشلے نے سلیپ جیک کو اپنے مخصوص داؤ پیچ لگا کر ڈھیر کیا، میچ کے بعد ریسلر مصطفیٰ علی رنگ میں اترے اور لیشلے پر حملہ کردیا، لیشلے اور مصطفیٰ علی کے درمیان آئندہ ہونے والی ایونٹ میں مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

دیگر مقابلوں میں جیف ہارڈی نے الائنس کو شکست دی جبکہ خاتون ریسلر ساشا بینکس نے بیلی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں