The news is by your side.

Advertisement

مسترد جماعتیں آج کراچی کے حقوق کی بات کررہی ہیں: تحریک انصاف

کراچی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کراچی کا کہنا ہے کہ مسترد جماعتیں آج شہرقائد کے حقوق کی بات کررہی ہیں، شہر کو اقتدار کا ایندھن بنا کر استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا نام بدل کر شہر لوٹنے کا طریقہ نیا نہیں، کراچی کو اپنا کہنے والوں نے شہر سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کراچی کے نوجوانوں کو سیاسی شعور دیا۔

پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے دلوں پرتحریک انصاف راج کرتی ہے، جلسے اور ریلیاں تحریک انصاف کامینڈیٹ نہیں چھین سکتیں، حکومت نے پہلی بار کراچی کے دکھوں کا مداوا کیا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں ایم کیو ایم کے سابق رہنما واسع جلیل کا کہنا تھا کہ مہاجر حقوق کے لیے گرینڈ الائنس بنائیں گے، پیپلزپارٹی مہاجر قوم کے خلاف مذموم سازشیں کرتی ہے، پاکستان ہمارا وطن ہے واپس آکر کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ چیئرمین وائس آف کراچی ندیم نصرت نے گرینڈالائنس کے قیام کی بات کی ہے، شہری سندھ اور مہاجر قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی بات کی ہے، ندیم نصرت نے گرینڈ الائنس کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی بات کی ہے، اس معاملے پر اراکین سے جو رابطے ہوئے ہیں ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں