تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب اور امارات کے درمیان تعلق خطے میں امن و استحکام کی بنیاد ہے: شہزادہ خالد

ریاض: سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلق خطے میں امن و استحکام کی بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات اور ان کی قیادت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کو خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگ بنیاد قرار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں شہزادہ خالد نے کہا کہ ہم امارات میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تا کہ (یمن میں) عدن، شبوہ اور ابین میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران نواز حوثی ملیشیا اور القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں اور یمنی عوام کے لیے سپورٹ پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے یہاں تک کہ پورے یمن میں امن و استحکام کے بادل چھا جائیں۔

سعودی نائب وزیر دفاع کے مطابق یمن کے اندرونی اختلافات کے حل کا واحد راستہ لڑائی نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔

جمال خاشقجی کے معاملے میں‌ سعودی عرب کے ساتھ ہیں، اماراتی وزیر خارجہ

خیال رہے کہ سعودی عرب اور امارات کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے، سعودی صحافی جمال خاشقجی سے متعلق الزامات پر بھی ابوظہبی حکام نے ریاض حکومت کا ساتھ دیا تھا۔

یاد رہے کہ اماراتی وزیر شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے جمال خاشقجی سے متعلق بیان میں کہا تھا کہ ’یو اے ای سعودی عرب کا حامی ہے اور سعودیہ کی حمایت کرنا امارات کے لیے باعث عزت ہے۔

Comments

- Advertisement -