تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ترکی اور اسرائیل کے تعلقات بحال، سفیروں کی تعیناتی

ترکی اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات مکمل بحال کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ملک میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولودچاوش اولو نے انقرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک اسرائیل سفارتی تعلقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفیروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے دعا ہے کہ یہ فیصلہ خیر و برکت کا وسیلہ بنے۔

وزیرخارجہ نے اس عزم کا اعائدہ کیا کہ ترکی فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے مثبت اقدام کے جواب میں ترکی نے بھی اپنا سفیر متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دوبارہ سے ترکی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جارہا ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آجائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ باہمی تعلقات کی بحالی کے بعد سفارتی سطح پر سفیروں اور قونصلر جنرلوں کی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -