پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

’ایران کے ساتھ تعلقات متاثر ضرور ہوئے مگر بحالی کی امید ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات متاثر ضرور ہوئے مگر بحالی کی امید ہے۔

دوحا میں لبنانی ہم منصب کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی جانب سے میزائل حملہ تعلقات پر داغ چھوڑ گیا ہے امید ہے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ قطر اور امریکا کی شراکت مضبوط ہو رہی ہے ایران سے تعلقات بھی بہتر ہونے چاہئیں، قطر نے امریکا کی درخواست پر ایران سے رابطے کیے اور سہولت کاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے ہمسائیگی کا رشتہ ایسے واقعات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں