تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

وہ غلطیاں جو رشتہ ختم ہونے کے بعد سمجھ آتی ہیں

کسی بھی شخص کی نظر میں ہر رشتے کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے، بالخصوص محبت ایک ایسا رشتہ ہے جس کو برقرار رکھنے کے لیے ہر کوئی کچھ بھی کرنے کو تیار ہے مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ رشتہ اچانک ختم کیوں ہوجا تاہے؟

آئیں ہم ایسی باتوں کی نشاندہی کرتے ہیں جن کی وجہ سے محبت کے رشتے میں نہ صرف دراڑ پڑ جاتی بلکہ یہ ختم بھی ہوجاتا ہے۔

غلطی کا اعتراف اور اسے تسلیم کرنا

پہلی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کسی کو اہمیت دیتے ہیں تو اس دوران وقت کی قلت یا کسی مصروفیت کے باعث سامنے والے کو نظر انداز کرتے ہیں مگر جب اس بات کا شکوہ ہوتا ہے تو غلطی کو تسلیم کرنے کے بجائے  اپنے احسانات گنوائے جاتے ہیں۔ اسی طرح اور بھی مواقع ایسے آتے ہیں جہاں آپ خود غلطی پر ہوتے ہیں مگر جب بات یاد کرائی جائے تو آپ خود کو پارسا ثابت کرتے ہیں، یاد رکھیں کہ غلطی تسلیم کرنے سے رشتہ کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوتا ہے۔

کوئی بھی رشتہ غرض کی وجہ سے نہ قائم کریں

عام طور پر لوگ رشتہ بناتے وقت جذباتی ہوتے ہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ وہ اس میں اپنے فوائد تلاش کرتے ہیں، ایسے رشتے چند سال تو جاری رہتے مگر پھر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے اور جب آپ کسی اچھے شخص کو کھو دیتے ہیں تو آپ کو اپنی غلطی کا احساس ہونے میں بہت دیر لگ جاتی ہے۔

رشتے صرف خوشی کا نام نہیں

کچھ لوگ خوشیاں تلاش کرنے کے لیے نئے رشتے بناتے ہیں اور ابتدائی ایام میں سنہرے خواب بھی دکھاتے ہیں جو حقائق کے بالکل منافی ہوتے ہیں مگر جیسے ہی چند سختیاں سامنے آتی ہیں تو اُن کے ہاتھ پیر پھول جاتے جس کی وجہ سے وہ رشتہ ختم کردیتے ہیں، مگر یہ بات بھی کسی کو کھو دینے کے بعد ہی سمجھ آتی ہے۔

نئے دوست کی تلاش

اگر آپ کے ساتھ کوئی مخلص شخص موجود ہے جو ہر اچھے برے میں کھڑا رہتا ہے تو ایسے میں نیا شخص تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پھر بھی اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس نتیجے میں پرانا رشتہ بھی ختم ہوجاتا ہےیوں آپ ایک اچھے دوست سے محروم ہوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -