تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

غیرملکیوں کیلیے شرائط میں نرمی، یو اے ای کا نیا ویزا متعارف

غیرملکیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کم شرائط کے ساتھ نیا ویزا متعارف کروا دیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای نے غیرملکیوں کو ویزا سے متعلق نئی سہولت فراہم کردی۔ غیرملکیوں کو آجر ‏اور اسپانسر کمپنیوں کے بغیر ویزا دینے کی اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔

یواےای کے اعلان کردہ گرین، فری لانس ویزا رکھنے والوں کے لیے رہائش کے ضوابط کو بھی نرم کیا گیا ہے۔
وزیرمملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں کے ماہرین کو گرین ویزا ‏جاری کیا جائے گا، گرین ویزا ہولڈرز 25 سال کی عمر تک کے بیٹوں اور والدین کو بھی اسپانسر کر سکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گرین ویزا انتہائی ہنرمند، سرمایہ کاروں، کاروباری حضرات، انٹرپرنیورز، طلبہ، گریجویٹس اور ‏انتہائی غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل سکونت کی سہولت کی فراہمی کے لیے ‏گولڈن کارڈ پروگرام متعارف کروا رکھا ہے۔ یہ ویزہ اسکیم متحدہ عرب امارات میں سائنس و طب کے شعبے میں ‏مزید بہتری لانے کے لیے لائی گئی ہے۔ یو اے ای گولڈن کارڈ اسکیم سے غیر معمولی سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھا ‏سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -