تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اسرائیلی جیل سے 7 سال بعد رہائی پانے والی فلسطینی لڑکی کا پرتپاک استقبال

یروشلم: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی لڑکی کو بے گناہ ہونے پر 7 سال بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جواں عمر لڑکی امل طاقتا کو 7 برس قبل اسرائیلی فوج نے  حماس کی معاونت سمیت دیگر سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار کیا۔

اسرائیلی فوج نے مقدمہ درج کر کے امل کو  جیل بھیجا اور اُسے قید کر کے رکھا مگر اب اُسے بے گناہ قرار دیتے ہوئے 7 سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔

غزا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امل طاقتا فلسطین کی وہ واحد خاتون ہیں جنہوں نے اتنا طویل عرصہ جیل میں گزارا اور پھر بے گناہی پر رہائی حاصل کی۔

امل کی رہائی پر انہیں اہل خانہ جیل سے لینے کے لیے آئے اور انہیں گاڑی میں گھر منتقل کیا۔

جیل کے باہر فلسطینیوں سڑک کے دونوں اطراف کھڑے رہے جنہوں نے امل کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور اُن کا ولولہ انگیز نعروں سے استقبال کیا اور خوشی میں آتشبازی بھی کی۔

مزید پڑھیں: زخمی فلسطینی نوجوان اسرائیلی جیل میں تشدد کے باعث دم توڑ گیا

اپنے حق میں باہر نکلنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاقتا نے کہا کہ وہ فلسطین کی حقِ خودارادیت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھیں گی۔

Comments

- Advertisement -