تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فضا میں غبارے چھوڑنے پر جرمانہ عائد

ملیبرن: آسٹریلیا میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہیلیم سے بھرے غبارے ہوا میں چھوڑنے پر 1 ہزار ڈالر (ایک لاکھ 20 ہزار  پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی ادارہ بنایا ہے جس کو یہ اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ ماحول کو صاف رکھنے کے لیے عوام پر جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔

آسٹریلیا میں غبارے خاص طور پر کسی شخص کو دفنانے کے بعد ان کے اہلخانہ کی جانب سے ہوا میں اڑائے جاتے ہیں، یہ غبارے تقریباً 8 کلو میٹر کی بلندی تک جاتے ہیں، اونچائی میں غبارے ہیلیم گیس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں۔

عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کو ہیلیم گیس غبارے اڑاتے پکڑا گیا تو اسے 991 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا جبکہ کمپنیوں کو اسی جرم میں 4956 ڈالرز تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر کسی ادارے نے ہیلیم گیس والے غباروں کو ہوا میں چھوڑا تو ان پر 16 ہزار 500 ڈالرز سے 82 ہزار 610 ڈالر سے زائد جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ہیلیم غبارے سے جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچتا ہے، پانی میں تیرتے ہوئے غبارے جیلی فش کی طرح خوبصورت نظر آتے ہیں اور اکثر سمندری جانور ہیلیم غبارے خوراک سمجھ کر کھاجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -