اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ پٹرول پر مزید ریلیف میں رکاوٹ بن گئی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو پٹرول پر کوئی بڑا ریلیف نہیں مل سکے گا۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 11 روپے 92 پیسے فی لٹر پر پہنچ گئی ہے، ایڈجسٹمنٹ نہ ہوتی تو پٹرول 8 کی بجائے 19 روپے 92 پیسے تک سستا ہو سکتا تھا۔
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم اکتوبر سے پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ ایک روپے 24 پیسے مزید بڑھ گیا ہے، ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کے باعث 16 ستمبر کو بھی پٹرول زیادہ مہنگا کیا گیا تھا۔
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا
پٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 15 ستمبر کو صفر تھی، فی لیٹر پٹرول پر 10 روپے 68 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق 16 ستمبر کو کیا گیا ہے۔