جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

سندھ کے اسپتالوں کیلئے امدادی کھیپ روانہ کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کروناوائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر کے اسپتالوں میں حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، آج سندھ کے اسپتالوں کے لیے سامان روانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے اسپتالوں کے لیے بھیجی گئی کھیپ میں 3لاکھ 45 ہزار100ماسک اور 9ہزار627 این95 ماسک سمیت 69 ہزار 299 حفاظتی سوٹ اور 15ہزار777 گاؤن شامل ہیں۔

اسپتالوں کے لیے 49ہزار 578سرجیکل کیپ، 31ہزار 614 دستانے، 4ہزار 38حفاظتی گلاسز، 37ہزار674 جوتوں کے کور اور 1ہزار 521 فیس شیلڈ بھی ارسال کی گئی ہیں۔

کروناوائرس: اسپتالوں کیلئے حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کی ترسیل شروع

سامان میں بائیو ہزرڈسوٹ، باڈی بیگز، سیفٹی باکس، ایک لیٹر اور 150ملی لیٹر سینیٹائزر کی بوتلیں، میتھنول، ہینڈ واش شامل ہیں۔ قبل ازیں کےپی، جی بی، بلوچستان اور آزاد کشمیر کیلئے حفاظتی اشیا پہلے ہی بھجوا دی گئی ہیں۔

پنجاب کے لیے بھی سامان آئندہ چند گھنٹے میں روانہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، ملک میں وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 11 اموات کے بعد مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں