ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

’الحمدللہ خوشحالی کا وقت شروع ہو چکا، عوام کو ریلیف فراہم کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی بجٹ کے حوالے سے  بیان آگیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل اور قوم کی دعاؤں سے معاشی استحکام حاصل کیا، معاشی استحکام کی بدولت آج ہم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا مشکل ترین حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر ہر شہری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری نے ملک کے معاشی استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا وعدہ کیا تھا معاشی استحکام کے بعداس کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچائیں گے۔

مزدور اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ، انکم ٹیکس میں‌ ریلیف

ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ اب خوشحالی کا وقت شروع ہو چکا ہے قوم حقیقی معنوں میں جس ریلیف کی مستحق ہے اس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا یہ بجٹ ریلیف اور عوامی فلاح کا بجٹ ہے، یہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا بجٹ ہے یہ برآمدات میں اضافے،صنعتوں کے فروغ کا بجٹ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ زرعی ترقی ،سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے اس بجٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معیشت کی مضبوطی کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،  وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب  کا شکریہ ! معاشی ٹیم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تمام متعلقہ اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان سب لوگوں کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جذبے نے ریلیف کو ممکن بنایا ان شااللہ ترقی کا سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں