The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد میں غلافِ کعبہ کی سالانہ نمائش کا آغاز

اسلام آباد: غلاف کعبہ کی سالانہ نمائش کا افتتاح کردیا گیا ، نمائش دس دن تک جاری رہے گی، جس میں شہری غلاف کعبہ اور اسلامی متبرکات کی زیارت کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے غلاف کعبہ اور دیگر اسلامی متبرکات کی سالانہ نمائش کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے نمائش میں آنے والوں کے لئے کورونا سے بچاو کے خصوصی انتظامات بھی کیے گیے۔

نمائش دیکھنے کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سمیت شہریوں نے شرکت کی ، شہریوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہویے نمائش کو دس روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افتتاح کے بعد وفاقی وزیر نور الحق قادری نے چئیر مین انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب سردار تنویر الیاس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی تبرکات کا فیض ملک و قوم کی بہتری کا موجب ہو گا، اور عوام کو اسلامی عقیدہ سے وابستہ رکھنے کا بھی ایک موقع ہے۔

سعودی عرب کا حج کو محدود کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث فیصلہ کیا گیا جو ہمیں قبول ہے ، سعودی عرب ہمارا قریبی دوست ملک ہے ،اگر حالات سازگار ہوتے تو سب سے زیادہ کوٹہ بھی پاکستان کو ہی ملتا ۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت سے محدود حج پر اتفاق رائے کیا ہے آج سے حج کے خواہشمند افراد کو رقوم کی واپسی کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں