جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

اگلے سال حج پر جانے والوں کی سہولت کے لیے نئی پالیسی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور بیماری یا وفات کی صورت میں حج پر نہ جانے والوں کے لئے اہم سہولت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ عازمین کی بیماری یا وفات کی صورت میں ان کے قریبی رشتہ دار کو بطور متبادل حج پر بھیجا جا سکے گا۔

وزارت نے بتایا کہ اس پالیسی کا مقصد یہ ہے کہ رجسٹرڈ نشست ضائع نہ ہو اور خاندان کی روحانی خواہش پوری ہو سکے۔

پالیسی میں یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ اگر کوئی رجسٹرڈ عازم کسی مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کو نامزد کر سکتا ہے.

اگر کوئی مرد یا خاتون کسی مجبوری کے سبب حج پر جانے سے انکار کرے تو اس کو اپنی جمع شدہ رقم واپس لینے کا بھی اختیارہوگا تاہم رقم واپسی یا متبادل شخص کوحج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ رجسٹرڈ عازمین کی بیماری یا انتقال کی صورت میں متعلقہ دستاویزی ثبوت دینا ضروری ہوگا۔ اسی طرح حج سے دستبرداری کی صورت میں عازم کو اسٹامپ پیپر پر اپنی وجوہات تحریری طور پر جمع کرانی ہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں