The news is by your side.

Advertisement

’ریلوکٹے‘ کی ہر سازش ناکام ہوئی، رانا ثناء اللہ

لاہور: پنجاب کے وزیرقانون راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ریلو کٹے ہر سازش میں ناکام ہوئے تو انہوں نے پختونوں بھائیوں کو ہمارے خلاف ورغلانا شروع کیا تاہم اُن کی یہ حکمتِ عملی بھی ناکام رہی، پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں پر جزوی راضی ہے بس اتفاق رائے ہونا باقی رہ گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ریلوے کٹے  فارغ ہوچکے، جنہیں کبھی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل نہیں تھی،وہ انگلی اٹھنے کاانتظارکرتے رہ گئے اور لاک ڈاؤن کے ذریعے حکومت الٹنے کی سازش بھی ناکام ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ’’تحریک انصاف نے پنجاب میں بڑے جلسے کیے اور حکومت نے ہمیشہ سیاسی جلسوں کی اجازت دی مگر ہم پر اب بھی جلسے روکنے اور اجازت نہ دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے، دنیا کا کوئی بھی لیڈر سیاست میں تشدد کی تائید نہیں کرتا تاہم سیاسی بیانات کے دوران الفاظ کی ادائیگی میں اونچ نیچ ہوجاتی ہے‘‘۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ ’’سوشل میڈیا کی افادیت سے انکار ممکن نہیں اس کے مثبت یا منفی استعمال کا اختیار انسان کے اپنے پاس ہے تاہم کچھ لوگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے پختونوں بھائیوں کو ہمارے خلاف ورغلا رہے ہیں‘‘۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہاکہ ’’مسلم لیگ ن کے حکومت کر کے ہمیشہ عوام کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ ہماری پالیسیوں سے دیگر جماعتیں بھی اتفاق کرتی ہیں اس لیے پیپلزپارٹی بھی فوجی عدالتوں سے متعلق جزوی طور پر راضی ہوچکی ہے بس اتفاق رائے ہونا باقی ہے‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں