تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارت انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: تماشائیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

نئی دہلی: بی سی سی آئی نے انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی گجرات میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان بقیہ تین ٹی ٹوئنٹی میچ بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باقی تین میچز بغیر شائقین کے ہونے کی تصدیق کی ہے، جی سی اے کے نائب صدر دھنراج نتھوانی نے کہا ہے کہ 16، 18 اور 20 مارچ کو ہونے والے میچوں کے لیے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو ان کی ٹکٹ کی رقم واپس کردی جائے گی۔

نائب صدر دھنراج نتھوانی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ احمد آباد میں کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ستاون ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت میں یومیہ مثبت کرونا کیسز 25000 کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

دو روز قبل کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان بھارت نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 1-1 سے برابری حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -