لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے پانچ ملزمان کولاہورکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔
پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو پندرہ ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
ملزمان میں عبیدالرحمان، عتیق، وسیم، یحییٰ اور تنزیل الرحمان شامل ہیں۔ ملزمان پربچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے نومقدمات درج ہیں۔ خصوصی عدالت نے اس سے پہلے بھی ملزمان کا اٹھائیس روزہ جسمانی ریمانڈ دیاتھا۔