تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت میں کورونا کی خوفناک صورتحال، انجکشن بھی چوری ہونے لگے

ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ریمیڈیسیور انجکشن کی چوری سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے، اسپتال سے انجکشنز کی بڑی تعداد غائب کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مہاراشٹر میں ریمیڈیسیور انجیکشن کی قلت کے حوالے سے حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تو دوسری طرف ریمیڈیسیور کی چوری اور بلیک مارکیٹنگ کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ناسک کے گروجی اسپتال میں پی پی ای کٹ پہن کر ریمیڈیسیور انجکشن کی چوری کی گئی، اسپتال کے ملازمین کی ملی بھگت سے چوری کی واردات کو انجام دیا گیا، ناسک پولیس نے انجکشن چوری کر نے والے تین چوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس واردات میں آپریشن تھیٹر ہیلپر اور وارڈ بوائے شامل ہیں۔

انجکشن کی چوری کا معاملہ اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ سامنے آیا جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق انہیں یہ اطلاع ملی کہ اسپتال میں رکھے ریمیڈیسیور انجکشن کی چوری ہوگئی ہے۔

اسپتال میں ریمیڈیسیور کا اسٹاک چیک کرنے بعد انتظامیہ کو چوری کا علم ہوا۔ پولیس نے اسی بنیاد پر اپنی تحقیق شروع کی، پولیس نے جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو پی پی ای کٹ پہنے ہوئے شخص پر شبہ ہوا، بعدازاں مذکورہ شخص سے تفتیش کی گئی تو پھر پتہ چلا کہ یہ اسپتال کا ہی ملازم ہے۔

Comments

- Advertisement -