تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ماہرین نے کرونا وائرس سے شفایاب کرنے والی دوا تلاش کرلی؟ اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ

نیویارک: امریکا کے طبی ماہرین نے  کرونا وائرس سے شفا حاصل کرنے کے لیے ایک اور دوا کا تجربہ کیا جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لیے ریمڈِ سیوِ نامی دوا تیار کی جس کا اُن بندروں پر تجربہ کیا گیا جو کرونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہوئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوا کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا، ابتدائی نتائج کے مطابق بیمار بندروں پر ہونے والے آزمائش میں دوا کے مثبت اثرات سامنے آئے اور بندر صحت یاب ہونا شروع ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کروناویکسین کی انسانوں پر آزمائش، اچھے نتائج کی امید

امریکی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وائرس کے انسداد کے لیے جو دوا تیار کی گئی اُس کے مثبت کلینیکل نتائج سامنے آئے جو ہم سب کے لیے حوصلہ افزا ہیں، دوا دینے کے بعد بندروں کی بیماری میں کمی ہوئی اور اُن کے متاثر ہونے والے پھیپھڑے بھی پہلے سے زیادہ بہتر ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق ریمڈِسیوِر نامی دوا کی آزمائش قومی ادارے ان آئی ایچ کی زیر نگرانی جاری ہے، چونکہ ابھی اس دوا کی باضابطہ منظوری نہیں کی گئی اس لیے اس کا تجربہ انسانوں پر نہیں کیا جاسکا۔

ماہرین کے مطابق دوا انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد کرونا وائرس کو مکمل طور پر ہلاک یا ختم کردیتی ہے۔ دوا کی تخلیق طبی تحقیقی ادارے جیلیڈ سائنسز کے محققین نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ میں ذہنی دباؤ اور پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے 7 طریقے

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ پاکستان سمیت کئی ملکوں میں اس بیماری کے علاج کے لیے دوا بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -