بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں کیلیے انعامات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے “سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام” سے متعلق اہم معلومات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کے ادارے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے “سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام” سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دیں۔

ادارے کے مطابق یہ پروگرام اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ وہ قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجیں۔

overseas Pakistanis program

مذکورہ پروگرام کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ریمیٹنس پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں، جنہیں مختلف سرکاری و نجی خدمات کے حصول میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام میں چار درجات متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں گرین، گولڈ، پلاٹینم اور ڈائمنڈ شامل ہیں۔ ان درجات کا تعین سالانہ ترسیلاتِ زر کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Overseas Pakistanis

حکام کے مطابق ایک مالی سال میں 10 ہزار امریکی ڈالر تک ترسیلات بھیجنے والوں کو “گرین” کیٹیگری میں ایک فیصد انعامی پوائنٹس ملیں گے، جبکہ 10 ہزار ایک سے 30 ہزار ڈالر تک رقوم بھیجنے والوں کو “گولڈ” کیٹیگری میں 1.25 فیصد پوائنٹس دیے جائیں گے۔

اسی طرح 30 ہزار ایک سے 50 ہزار امریکی ڈالر تک ترسیلات بھیجنے والوں کو “پلاٹینم” کیٹیگری میں 1.5 فیصد جبکہ 50 ہزار ڈالر سے زائد رقوم بھیجنے والوں کو “ڈائمنڈ” کیٹیگری میں 1.75 فیصد انعامی پوائنٹس فراہم کیے جائیں گے۔

بیورو آف ایمیگریشن کے مطابق انعامی پوائنٹس نقدی کی صورت میں بھی استعمال کیے جا سکیں گے، جبکہ بیرونِ ملک سے بھیجی گئی ترسیلات پر ملنے والے پوائنٹس کے ذریعے مختلف سرکاری خدمات میں رعایت اور سہولت حاصل کی جا سکے گی۔

New program introduced

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ پروگرام اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے موبائل ایپ کی صورت میں بھی دستیاب ہے، جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی اپنے پوائنٹس اور سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

سرکاری بیان کے مطابق پروگرام کے تحت پی آئی اے میں اضافی سامان کی اجازت، موبائل فون اور گاڑیوں پر ڈیوٹی ادائیگی، نادرا کے شناختی کارڈ اور نائیکوپ کی تجدید، اسٹیٹ لائف انشورنس کی پریمیم ادائیگی، او پی ایف اسکولوں کی فیس، پاسپورٹ کی تجدید اور دیگر سرکاری خدمات پر انعامی پوائنٹس استعمال کیے جا سکیں گے۔

حکام نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجیں تاکہ قومی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اس پروگرام کے فوائد سے بھی مستفید ہو سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں