The news is by your side.

Advertisement

مجموعی ترسیلات زر میں 5.25 فیصد اضافہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی تا اپریل کے دوران سوا 5 فیصد زیادہ رقم ملک بھجوائی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سمیت اہم ملکوں سے ترسیلات زر کی آمد میں کمی ہوئی۔ گزشتہ ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1 ارب 65 کروڑ ڈالر سے زائد رہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 16 ارب 3 کروڑ سے زائد رہا۔ اپریل میں ترسیلات زر سال بہ سال زیادہ رہیں تاہم اہم ملکوں بشمول سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا سے ترسیلات زر میں کمی ہونا اور دیگر ملکوں سے اضافہ رجحان میں تبدیلی کو ظاہر کر رہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں