منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترسیلاتِ زر میں مزید کمی آگئی، ستمبر میں اگست کے مقابلے میں 10 اعشاریہ پانچ فیصد کمی سے  ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کارکنوں کی ترسیلات زر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر2022 کے دوران ترسیلات زر 2ارب 40 کروڑ ڈالرموصول ہوئے، ترسیلات زر میں اگست کے مقابلےمیں 10.5 فیصد کمی ہوئی۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ 3جولائی تا ستمبرمجموعی طور پر 7.7 ارب ڈالر آئے جو گزشتہ سال کے مقابلے 6.3 فیصد کم ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے رواں سال ترسیلات زر میں 12.3 فیصد کمی ہوئی، جولائی تاستمبرترسیلات زر کی مد میں7 ارب 70 کروڑ ڈالرموصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے 6.3 فیصد کم ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق ستمبر 2022 میں سعودی عرب سےترسیلات زر 61 کروڑ 66 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ یواے ای سے47 کروڑ 43 لاکھ ڈالر،برطانیہ سے 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 26 کروڑ 81 لاکھ ڈالر آئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں