ترسیلات زر 2 ارب 46 کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی: گورنرسندھ

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جون2020میں ترسیلات زر میں50.7فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر 2 ارب 46 کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 2019 سے2020 ترسیلات زر23ارب کی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ سال ترسیلات زر21 ارب 70کروڑ تھی جس میں 6.4فیصداضافہ ہوا۔
Workers’ remittances in Pakistan rose by 50.7% during June 2020
remittance reach to record high $2.466.2 billion, from $1.636 billion in June 2019.FY20, remittances increased to a historic high level of $23 Bn showing growth of 6.4% over FY19 when remittances stood at $21.7Bn— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) July 14, 2020
عالمی بینک کے خدشے کے باوجود پاکستان میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال اپریل میں اپنے ایک بیان میں عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے باعث عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی۔
ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
عالمی بینک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے سبب تیز گراوٹ کے نتیجے میں ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے، عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی، اجرت اور ملازمت میں کمی کے باعث تیز گراوٹ ہوگی۔
معاشی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وبائی صورت حال کے باوجود ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے۔