تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو بڑا جھٹکا لگ گیا، آئی پی ایل کی ٹیم معطل کرنےپر بھارتی بورڈ کو4800 کروڑکا جرمانہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے ثالث نے دکن چارجز کے حق میں فیصلہ سناتے ہے بورڈ کو 4800 کروڑ روپے بطور جرمانہ دکن چارجز کو دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈنے دکن چارجرز کو معطل کر کےسن رائزرز کو ٹیم دیدی تھی جس پر دکن چارجز نے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

یہ تنازع 2012 سے جاری تھا جس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، فیصلے کے تحت بھارتی بورڈ کو ستمبر 2020 تک جرمانہ کی ادائیگی کا پابند بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کاممبئی ہائی کورٹ میں جرمانےکافیصلہ چیلنج کرنے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں مشارت جاری ہے۔

واضح رہے کہ دکن چارجرز آئی پی ایل کی 8 ٹیموں میں شامل تھی جس نے ٹورنامنٹ کا دوسرا سیزن اپنے نام کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -