جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

شناختی کارڈ کی تجدید اور گمشدہ کارڈ بنوانا، نادرا ای فرنچائزسے بڑی مشکل آسان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نادرا نے عوام کیلیے قومی شناختی کارڈ کی تجدید اور گمشدہ کارڈ کے دوبارہ حصول کیلیے بڑی سہولت فراہم کردی۔

اس حوالے سے ملک بھر میں ای فرنچائز مراکز بھی قائم کردیے گئے ہیں، شہریوں کو مرکزی دفتر جانے کی ضروت نہیں رہے گی وہ اب اپنے قریبی مراکز سے رابطہ کرکے اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

یہ عمل کتنا محفوظ اور کارآمد ہے اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ترجمان ناردا سید شباہت علی نے ناظرین کو اس سہولت کے فوائد سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ابتدائی طور پر 18 ای فرنچائز قائم کیے تھے جن کے بہتر نتائج آنے پر آج ملک بھر میں ان کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے۔

اس سہولت کو استعمال کرنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ای سہولت کا استعمال بہت آسان ہے اور اس کے لیے آپ کو اسمارٹ فون یا انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

شہری اپنے محلے کی فرنچائز پر جاکر اپنا این آئی سی نمبر بتائیں جس کے بعد وہ دکاندار شہری کی تصویر اور اس کے فنگر پرنٹس کو نادرا ریکارڈ سے تصدیق کرکے ان کا مسئلہ حل کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ ای فرنچائز سے صرف شناختی کارڈ کی تجدید اور گمشدہ کارڈ سے متعلق ہی خدمات فراہم کی جاتی ہیں، اس کیلیے ایف آئی آر کی ضرورت نہیں ہوتی۔

کسی بھی شہری کا ڈیٹا محفوظ ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نادرا کی پاک آئڈینٹیٹی ایپ کے ذریعے شہری یہ بات باآسانی جان سکتے ہیں کہ ان کے این آئی سی نمبر، فنگر پرنٹس یا کیو آر کوڈ سے کب کیسے اور کس نے ان کا ڈیٹا حاصل کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں