اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

معروف بھارتی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی ازاکارہ رینجوشا مینن نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی وہ اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی 35 سالہ اداکارہ رینجوشا مینن کی لاش گھر میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی، وہ اپنے شوہر اور اداکار منوج کے ساتھ اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ رینجوشا مالی پریشانی کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد موت کو خودکشی قرار دیا ہے تاہم پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجوشا مینن نے فلم ’سٹی آف گولڈ‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ ’سلیبریٹی کچن میجک‘ اور ’ورن ڈاکٹرانو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

رینجوشا مینن نے متعدد ڈراموں کو پروڈیوس بھی کیا تھا اور بیشتر میں اداکاری بھی کی۔

اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے مناظر اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں