لاہور،ممتازاداکارلاڈلہ کسمپرسی کےعالم میں انتقال کرگئے -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور،ممتازاداکارلاڈلہ کسمپرسی کےعالم میں انتقال کرگئے

لا ہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اور معروف اداکار لاڈلا کا میواسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے بغیر طبی امداد ملے انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز اداکار لاڈلا کی طبعیت بگڑ جانے کے باعث ایک نامعلوم شخص انہیں میو اسپتال کی ایمرجینسی میں بیٹھا کرواپس چلا گیا تھا جس کے بعد معروف اداکار بغیر طبی امداد ملے ایمرجینسی میں ہی جان بحق ہو گئے وہاں موجود لوگوں نے اُن کے نام کی پرچی بنوائی لیکن تب تک وہ جانبر نہ رہ پائے۔

ladla-post-new

لواحقین کی عدم موجودگی کے باعث معروف اداکارکی لاش گیارہ گھنٹے تک بے یارو مددگار وارڈ سے باہر پڑی رہی جسے بعد ازاں سرد خانہ منتقل کیا گیا۔

مرحوم اداکار نے پسماندگان میں ایک بیوہ اوردو بیٹے چھوڑے ہیں تا ہم بے روزگاری اور کسمپرسی کی وجہ سے آٹھ سال قبل وہ بیوی بچوں سمیت فلم انڈسٹری سے بھی علیحدگی اختیار کرچکے تھے اور نمک منڈی گوالمنڈی میں کرائے کے ایک کمرے میں گم نامی کی زندگی گذار رہے تھے۔

اداکار لاڈلا نے1956 میں فلمی کیرئیرکا آغازکیا ان کی مشہور فلموں میں چڑھدا سورج،شیر لاہور،شاگرد مولا جٹ دا،وحشی گجراور کالو شامل ہیں جن میں لاڈلا نے سلطان راہی اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ مزاحیہ کردار نبھائے۔

فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا اس طرح کسمپرسی کے عالم میں انتقال کرجانا ہمارے معاشرے کی اقدار کی ذبوں حالی کا منہ بولا ثبوت ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں