The news is by your side.

Advertisement

صرف کرائے کی مد میں فی کورونا مریض پر 9 لاکھ سے زائد خرچ

لاہور: پنجاب حکومت کو لاہور ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال میں صرف کرائے کی مد میں فی کورونا مریض 9 لاکھ سے زائد روپے میں پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو انتظامیہ نے سینٹر کو کورونا مریضوں کے لیے بطور فیلڈ اسپتال استعمال کرنے کا کرایہ 55 کروڑ روپے مانگ لیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے بنائے گئے فیلڈ اسپتال پر ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ نے 55 کروڑ کابل بطور رینٹ حکومت کو تھما دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹراسپتال میں 600 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے اور حکومت کو صرف کرائے کی مد میں فی مریض علاج 9 لاکھ 5 ہزار548 روپے میں پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسپو سینٹر کے ایک ماہ کے واجبات بھی ادا نہیں کیےگئے جس پر ایکسپو سینٹر انتظامیہ نے بل اور واجبات ادائیگی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو مراسلہ بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال صرف 9 دن میں تیار کیا گیا اور یکم اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں