جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

چمن : غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کل دولاکھ چالیس ہزار ایک سو پچھترغیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز 2ہزار 292 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی ہوئی ، جن میں 612 مرد، 564 خواتین اور 1ہزار 116 بچے شامل ہیں۔

31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے ، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں ان کی عارضی رہائش کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، 20 نومبر کو 231 گاڑیوں میں 445 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

اب تک کل 2لاکھ 40ہزار 175 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں