The news is by your side.

Advertisement

یونان سے پاکستانیوں کی وطن واپسی، طیارے کو لینڈنگ کی اجازت

یونان سےبےدخل کیےجانےوالےپاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے سول ایوی ایشن نے یونان کی چارٹرر پرواز کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

یونان سےبےدخل کئے گئےپاکستانی چارٹرپرواز سےآج اسلا م آباد پہنچیں گے۔ بےدخل افرادکیساتھ یونانی پولیس افسران پرمشتمل اسکارٹ،میڈیکل اسٹاف بھی ہوگا۔

یونانی سفارتخانےکی درخواست پر وازارت خارجہ نے چارٹر پرواز کیلئےسی اےاے کو خط لکھا جس پر ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نےچارٹر پروازکی اسلام آباد آمد کیلئےاین اوسی جاری کر دیا۔

پرواز کے عملے اور آنےوالے مسافروں کیلئےکورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا۔ ایس اوپیزکےتحت پرواز کےعملےکو طیارے سے اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

بے دخل تصدیق شدہ30پاکستانیوں کے علاوہ ایف آئی اے دیگر کو واپس کرنے کی پابندہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں