The news is by your side.

Advertisement

پاکستانیوں کی وطن واپسی، پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شیڈول

اسلام آباد: بیرون ممالک سے پاکستان آنے کےخواہشمند افراد کے لیے قومی ائیرلائن کا خصوصی پروازوں کا آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے مجموعی طور 31 بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرے گی، یہ پروازیں پاکستان سے دبئی، ابوظہبی ، سعودی عرب اور چین کے مختلف شہروں کیلئے چلائی جائیں گی۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، پاکستان سے 9 خالی پروازیں ابوظہبی ، دبئی اور چین جائیں گی، ان خالی پروازیں واپس پر بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو لائیں گی۔

اسی طرح 24 جون کو بھی ابوظہبی اور دبئی سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی۔

خیال رہے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں پی آئی اے کے دفاتر پر مسافروں کے رش کے پیش نظر آئندہ ہفتے میں قومی ایئرلائن نے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔

پی آئی اے آئندہ ہفتے سعودی عرب سے 10 ہزار افراد کو واپس لائے گی، جب کہ یو اے ای سے 15 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا، ان 25 ہزار مسافروں کو واپس لانے کے لیے 100 سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پروازوں کا مقصد ٹکٹس کی فراہمی آسان کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں جناح ٹرمینل کراچی سے خلیجی ممالک کی 7 پروازیں آپریٹ کی گئیں، اور ایک ہزار سے زائد مسافر روانہ ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں