The news is by your side.

Advertisement

24 گھنٹے میں مزید 4723 کرونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد : کرونا وائرس کی تیسری لہر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، 24 گھنٹے کے دوران مزید 84 افراد دم توڑ گئے۔

ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑتی جارہی ہے، جس کے باعث حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 657 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 50 ہزار 186 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4 ہزار 723 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.41 فیصد ہے جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار 347 ہوگئی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں بھی سخت پابندیاں نافذ کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، جس کے تحت کرونا کیسز 8 فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں