The news is by your side.

Advertisement

کتنی عوامی شکایات نمٹائیں؟ وفاقی وزارتوں کا اعمال نامہ 28 اکتوبر کو سامنے لانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ نے وفاقی وزارتوں کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق تفصیلات 28 اکتوبر کوسامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کا وزارتوں،ڈویژنوں اور صوبوں کےاحتساب کاعمل جاری ہے، عوامی شکایات کاازالہ وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کی پہلی میرٹ بن گیا، کتنی عوامی شکایات نمٹائیں، وفاقی وزارتوں کا اعمال نامہ 28اکتوبر کوسامنے لانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید دوصوبوں اور آزاد کشمیر و گللگت بلتستان پرکام شروع کردیا گیا، ڈیلیوری یونٹ نے25 وزارتوں اور 2صوبوں کی کارکردگی رپورٹ مکمل کرلی، مزید 10وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کی تیاری پرکام شروع کردیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجکاری،قومی صحت اوروزارت تخفیف غربت ، قانون و انصاف،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اوروزارت انسداد منشیات ، وزارت امور کشمیر، وزارت بحری امور اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان وسندھ اور 6 وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ آئندہ ماہ مرتب کی جائے گی، ڈیلیوری یونٹ نے جوائنٹ سیکریٹری سطح کے فوکل پرسنز سےریکارڈ مانگ لیا ہے ، وزارتوں کے ریکارڈ کا ڈیلیوری یونٹ کے ریکارڈ سے موازنہ کرکے رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شکایت کاازالہ کیا یا ٹال مٹول سے کام لیا گیا، ڈیلیوری یونٹ سب بتادے گا ، وزارتوں میں سیکریٹرز اور ماتحت افسران و عملہ کے رسپانس کو بھی پرکھا جائے گا جبکہ صوبوں کے آئی جیز،چیف سیکریٹریز ماتحت اداروں کی کارکردگی کی پڑتال ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہترین کارکردگی پر باضابطہ شاباش اور ناقص کارکردگی پرشوکاز ملے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں