اٹارنی جنرل آفس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم کو اٹک جیل میں حاصل سہولتوں پر رپورٹ تیار کر لی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم کو اٹک جیل میں حاصل سہولتوں پر رپورٹ تیار کر لی ہے جو آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے جو رپورٹ تیار کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں بیٹر کلاس کی سہولتیں حاصل ہیں اور انہیں جیل مینوئل اور قانون کے مطابق سہولتیں دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو جیل کے سامنے کوریڈور میں چہل قدمی کی اجازت بھی ہے۔