The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں کروناوائرس کی تازہ صورت حال جانیے

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 53 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت نے بلوچستان میں کرونا کی تازہ صورت حال کے حوالے سے بتایا کہ 24گھنٹے کے دوران صوبے کے تعلیمی اداروں سے 11 وبائی مریض سامنے آئے۔

بلوچستان میں کرونا کے فعال کیسز کی شرح 3فیصد ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا کی صحتیابی کی شرح 96فیصد ہے، صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16582ہوگئی، صوبے میں اب تک کرونا سے 157 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید18افراد جاں بحق، 535کی حالت تشویشناک

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں اب تک 877 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار248ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 547 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار927 ہو گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں