تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اسمارٹ فون کے لیے نوجوان نے اہلیہ کو 1 لاکھ 80 ہزار روپے میں‌ فروخت کردیا

بھوپال: بھارتی ریاست اڑیسہ میں نوجوان نے اسمارٹ فون خریدنے کے لیے اپنی 55 سالہ اہلیہ کو فروخت کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان نے اپنی 55 سالہ اہلیہ کو ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے کے عوض فروخت کر کے اسمارٹ فون خریدا۔

پولیس نے راجستھان کے ضلع باران میں کارروائی کر کے خاتون کو ایک ماہ بعد بازیاب کرایا، جہاں خاتون نے بتایا کہ اُس کے شوہر نے شادی کے ایک ماہ بعد ہی اہلیہ کو ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق جوڑا اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے کے لیے راجستھان پہنچا تھا، جہاں 17 سال کے نوجوان نے اپنی 55 سالہ اہلیہ کو فروخت کیا۔

خاتون کی شکایت پر پولیس نے نوجوان کو گرفتار کیا تو اُس نے بتایا کہ ملنے والے پیسوں سے اُس نے کھانا کھایا اور اسمارٹ فون خریدا۔

ملزم نے بتایا کہ وہ جب راجستھان سے واپس گاؤں پہنچا تو گھر والوں نے بیوی کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا، جس پر اُس نے بتایا کہ وہ چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ چلی گئی ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو بہت مشکل کے بعد بازیاب کرایا گیا کیونکہ خریدار کا کہنا تھا کہ اُس نے رقم ادا کردی ہے، جس کی وجہ سے وہ گاؤں سے بازیاب کرانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -